پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے فیصلہ

پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے فیصلہ

پریمیم سروسز حاصل کرنے والے شہریوں کو اب پاسپورٹ کے حقیقی اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنا ہوگی

‎ اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاسپورٹ نظام میں بڑی اصلاحات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاسپورٹ کے اجرا کے پورے نظام کو مرحلہ وار مکمل طور پر ای پاسپورٹ سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کے مطابق اس اقدام سے جعلسازی اور فراڈ کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی اور نظام کو مزید محفوظ اور شفاف بنایا جا سکے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پریمیم سروسز حاصل کرنے والے شہریوں کو اب پاسپورٹ کے حقیقی اخراجات کے مطابق فیس ادا کرنا ہوگی۔ اسی طرح بیرون ملک اور اندرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی انتظامی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ یکم جولائی سے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کر دیا جائے گا، جبکہ آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو مرحلہ وار پاک آئی ڈی پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ سروسز کو ایک مربوط ڈیجیٹل نظام کے تحت چلایا جا سکے۔

اجلاس میں بزنس پاسپورٹ پالیسی سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ اسے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مشاورت سے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

 اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو موجودہ نظام اور مجوزہ اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے