دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
فیصل آباد میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا لیے ہیں۔
فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، صائم ایوب نے 53، بابر اعظم 11، محمد رضوان 4، اور حسین طلعت 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سلمان آغا 59 رنز اور محمد نواز 11 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کھیلا جارہا ہے۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی کی زیر قیادت ٹیم پہلے میچ میں 2 وکٹوں سے کامیاب رہی تھی۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی کے مطابق دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ابرار احمد اور حسن نواز کو آرام دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ فیصل آباد کی وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیم کا ہدف بڑا اسکور بورڈ پر لگاکر بولرز کو دفاع کا بھرپور موقع دینا ہے۔
ٹاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے تاہم اب وہ جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ پاکستان کو دباؤ میں لایا جاسکے۔
سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے چند روز بعد لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ممکنہ فیصلہ کن معرکے کے لیے میدان میں اتریں گی۔